ریاض : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال سعودی حکام اور ریاض میں مقیم پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا۔ خواجہ محمد آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس دورے کے دوران وزیر دفاع ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے، جہاں وہ مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔ ایونٹ کے دوران ان کی عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جو بین الاقوامی دفاعی تعلقات اور تعاون کے حوالے سے اہم ہوں گی۔یہ دورہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک قدم ثابت ہو سکتا ہے۔