تہران : ایرانی آرمی چیف جنرل عبد الرحیم موسوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، مگر اپنے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جو بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرے گا، اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
جنرل موسوی نے مزید کہا کہ ایران کے مخالفین کی کوئی بھی جارحیت انہیں سٹریٹجک طور پر شکست سے دوچار کرے گی۔ ایران کی زمینی اور فضائی افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
ایرانی آرمڈ فورسز کا یہ موقف واضح کرتا ہے کہ ایران اپنے دفاع کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرنے کو تیار ہے، لیکن ساتھ ہی وہ کسی بھی طرح کی جنگ کو شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔