Get Alerts

بھارتی ریاست ہریانہ میں سورج کنڈ میلے میں جھولا گرنے سے پولیس افسر ہلاک، 13 زخمی

بھارتی ریاست ہریانہ میں سورج کنڈ میلے میں جھولا گرنے سے پولیس افسر ہلاک، 13 زخمی

ہریانہ : بھارتی ریاست ہریانہ کے فرید آباد میں سورج کنڈ میلے کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جب ایک جھولا اچانک نیچے گر گیا۔ اس حادثے میں پولیس افسر انسپکٹر جگدیش پرساد ہلاک ہو گئے، اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، انسپکٹر جگدیش پرساد میلے میں ڈیوٹی پر موجود تھے اور اس دوران جھولا زمین پر آ گرا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انسپکٹر پرساد چند ہفتوں بعد ریٹائر ہونے والے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ آیوش سنہا نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، اور میلے کے میدان کو فوری طور پر خالی کروا لیا۔ اس کے علاوہ، حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

ٹیگز: