اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد کی شہادت اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد امریکہ نے پاکستان کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سکیورٹی ایڈوائزری میں پاکستانی سرزمین پر موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں۔
مزید برآں، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا پر حالات کی تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے آگاہ رہ سکیں۔ یاد رہے کہ حملے کے بعد پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے اور عوامی اجتماعات پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔