اسلام آباد : بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، امین الاسلام اس اجلاس میں ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کے سربراہان کے ساتھ ورچوئل شرکت کریں گے۔
امین الاسلام کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات کریں گے۔ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وہ شام کو ڈھاکا واپس روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی اجلاس کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر کرکٹ بورڈز کے ممبران کی شرکت بھی متوقع ہے، جس میں کرکٹ کے مستقبل سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔