Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی افغانستان کو شکست، ٹم سائیفرٹ کی شاندار بیٹنگ

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی افغانستان کو شکست، ٹم سائیفرٹ کی شاندار بیٹنگ

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ کیوی ٹیم نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں ہی حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔
نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں شروع کیا۔ کیوی اوپنر ٹم سائیفرٹ نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔
 مڈل آرڈر میں گلین فلپس نے 42 اور مارک چیپ مین نے 28 رنز بنا کر فتح کو یقینی بنایا۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔    گلبدین نائب افغانستان کی جانب سے نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
ورلڈ کپ میں آج کے دن کا آخری اور اہم میچ میزبان سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد ہوم گراؤنڈ پر سری لنکن ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہے۔

ٹیگز: