Get Alerts

لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری: بسنت کے اوقات میں اضافہ، جشن اب صبح 5 بجے تک جاری رہے گا

لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری: بسنت کے اوقات میں اضافہ، جشن اب صبح 5 بجے تک جاری رہے گا

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زندہ دلانِ لاہور کے جوش و خروش کو مدنظر رکھتے ہوئے بسنت کے اوقات میں بڑی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اب شہری آج رات 12 بجے کے بجائے صبح 5 بجے تک بسنت کا جشن منا سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بسنت کے اوقات میں یہ اضافہ لاہور والوں کے لیے ایک "انعام" ہے کیونکہ انہوں نے انتہائی نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ساتھ اس تہوار کو منایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ روایت اور ضابطے کو ساتھ لے کر چلنا جانتے ہیں۔
اوقات میں اضافے کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔     شہری حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز کا خیال رکھیں۔پتنگ بازی کے دوران حفاظتی تاروں اور محفوظ ڈور کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
اوقات میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 5 بجے تک شہر بھر میں پٹرولنگ اور سکیورٹی کے انتظامات کو برقرار رکھیں تاکہ شہری پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنی خوشیاں منا سکیں۔
    "لاہور میں بسنت کی رونقیں اب رات بھر جاری رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے نے شہریوں کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، تاہم انتظامیہ نے رات کے اوقات میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔"

ٹیگز: