Get Alerts

دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے، وہ شکست کا بدلہ معصوموں کے خون سے لے رہا ہے: رانا ثناء اللہ

دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے، وہ شکست کا بدلہ معصوموں کے خون سے لے رہا ہے: رانا ثناء اللہ

لاہور : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔

 انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ظالموں کو کسی صورت نجات دہندہ نہیں کہا جا سکتا، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
بھارت معرکہ حق میں ملنے والی ہزیمت کا بدلہ دہشت گردی کے ذریعے لینا چاہتا ہے اور دشمنوں کے ایما پر پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں، دہشت گردوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ماضی کی غلطیوں کو بدلا نہیں جا سکتا مگر اب امن و ترقی ہماری ترجیح ہے۔
سکیورٹی فورسز 'آپریشن ردالفتنہ' کے ذریعے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

ٹیگز: