اوم پوری کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا

اوم پوری کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا

نئی دہلی :انڈیا کے معروف اداکار اوم پوری کی آخری رسومات گزشتہ روز کر دی گئیں۔ لیکن ان کی موت پر شک کے سائے لہرا رہے ہیں کہ آیا وہ قدرتی تھی، حادثہ یا کچھ اور؟ممبئی میں پولیس ان کی موت کی پراسرای کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔پولیس کے مطابق اس تفتیش کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ اوم پوری کی موت کا سبب کچھ اور تو نہیں۔ابھی تک پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ بھی عوام کے سامنے پیش نہیں کی گئی ہے۔
اوم پوری جمعے کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کے سر پر چوٹ کے نشان تھے۔ان کی موت پر شبہ متضاد بیانات کے سبب پیدا ہوا۔ پڑوسیوں کے مطابق وہ بیڈروم سے ملحق کچن میں گرے ہوئے پائے گئے تھے جب کہ ان کے نوکروں نے پولیس کو بتایا تھا کہ اوم پوری بستر کے پاس گرے ہوئے ملے تھے۔تاہم پولیس نے حادثاتی موت کی ایف آئی ار داخل کی ہے وہ ایف آئی آر نہیں ہے اور اس میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔
پولیس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی مشتبہ بات سامنے آتی ہے یا پھر خاندان کا کوئی رکن شکایت کرتا ہے کہ اوم پوری کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی ہے بلکہ انھیں مارا گیا ہے تو اس اے ڈی آر کو ایف آئی آر میں تبدیل کر کے تفتیش کا رخ بدل جائے گا۔