نامور اداکار سلطان راہی مرحوم کی 21 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

نامور اداکار سلطان راہی مرحوم کی 21 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور:ماضی کے نامور اداکار سلطان راہی مرحوم کی 21 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ ۔ اداکار سلطان راہی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد مرحوم کا خاندان راولپنڈی منتقل ہو گیا۔ مرحوم نے 1955ءمیں اپنے کیریئر کا آغاز اسٹیج ڈرامے سے کیا۔ 4برس تک تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے بعد پھر فلم ” باغی“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ 1972ءمیں سلطان راہی کی فلموں بشیرا، زرق خان اور دیگر فلموں نے عوام کی بھر پور توجہ حاصل کی۔

اداکار سلطان راہی مرحوم کی سپر ہٹ فلموں میں مولا جٹ، وحشی جٹ، راستے کاپتھر، ان داتا، شیر خان، چڑھدا سورج، چن وریام ، کالے چور  شامل ہیں۔ مرحوم نے اپنے کیریئر میں 813فلموں میں کام کیا۔ 9جنوری کو انہیں گوجرانوالہ کے راستے میں دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا۔