نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف اراکین کی تعداد 40 ہو گئی ہے، عبدالقدوس بزنجو

نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف اراکین کی تعداد 40 ہو گئی ہے، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: مسلم لیگ (ق) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل اراکین کی تعداد 40 تک ہو چکی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نواب چنگیز مری نے بھی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر دی ہے۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ 40 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے عشائیے میں 20 ارکان بھی اکٹھے نہیں کر سکے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کہتے ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کروں گا اور ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کروں گا.یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 9 جنوری کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں