Get Alerts

بھارتی سابق کرکٹر سید کرمانی نے آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

بھارتی سابق کرکٹر سید کرمانی نے آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا


ممبئی: بھارت کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سید کرمانی نے بعد از موت اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرکے فیصلہ واپس لے لیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سید کرمانی نے بھارتی بلائنڈ ٹیم سے ملاقات کی جوکہ ورلڈ کپ میں شریک ہورہی ہے، اس موقع پر انھیں بصارت سے محروم افراد کیلیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں پر انھوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تاہم بعد میں ان کا کہنا ہے کہ تھا کہ کچھ معاملات کی وجہ سے وہ اپنا یہ فیصلہ واپس لے رہے ہیں تاہم ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اس اقدام سے آنکھیں عطیہ کرنے والے دوسرے لوگوں پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔