سلمان خان نے بگ باس 11 کے فائنل کی تاریخ کا اعلان کردیا

سلمان خان نے بگ باس 11 کے فائنل کی تاریخ کا اعلان کردیا


ممبئی:بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بھارتی متنازع شو ’بگ باس 11‘ کے فائنل کی تاریخ کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازع شو ’ بگ باس ‘ نہ صرف متنازع سکرپٹ کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ شو کے میزبان نامور اداکار سلمان خان کی وجہ سے بھی اپنی مثال آپ ہے اس کا سیزن الیون آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور سلو میاں نے شو ختم ہونے کے منتظر مداحوں کو ایک زبردست خبر بھی دے دی ہے۔


بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے متنازع شو بگ باس سیزن 11 کے فائنل کا اعلان کردیا ہے جو 14 جنوری کو ہوگا اور اسی دن فیصلہ ہو جائے گا کہ اس سیزن کا کامیاب امیدوار کون ہے جب کہ شو کی ووٹنگ کا عمل بند کردیا گیا ہے۔