دیوارِ چین نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

دیوارِ چین نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں واقع دیوارِ چین نے برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی اس کے باوجود مقامی طالب علموں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کا لطف اٹھانے کے لیے دیوار چین کا رخ کیا .

برفباری کے بعد دیوار چین آنے والے سیاحوں میں خوشی دیکھی گئی۔برف باری کے بعد دیوار چین کو دیکھنے کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے مناظر مزید دلکش ہو گئے۔