Get Alerts

سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی جاری 

سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی جاری 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں مری سے راولپنڈی منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 14 میتیں آر آئی یو پہنچائی گئی ہیں۔ 
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والی 3 خواتین اور 5 مردوں کی میتیں آر آئی یو منتقل کی گئیں اور بعد ازاں انہیں اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ محمد شہزاد، ان کی اہلیہ اور چار بچوں کی میتیں لواحقین نے وصول کر لی ہیں۔ گوجرانوالہ کے رہائشی اشفاق احمد کی میت بھی ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے 
اے ایس آئی نوید اقبال اور اہل خانہ کی میتیں اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچائی گئیں جنہیں بعد ازاں تلہ گنگ روانہ کر دیا گیا جہاں ان کے آبائی گاؤں میں تدفین کی جائے گی۔ 
ذرائع کے مطابق کراچی کے رہائشی بلال حسین کی میت آر آئی یو منتقل کی گئی ہے اور ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی کے رہائشی زاہد محمود کی میت ان کے لواحقین کے سپرد کی گئی جبکہ مردان کے رہائشیوں محمد بلال، اسد، سہیل اور بلال کی میتیں لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ 

ٹیگز: