دھند کا راج برقرار، آئندہ ہفتے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

دھند کا راج برقرار، آئندہ ہفتے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
سورس: file

اسلام آباد: محمکہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔ 

لاہور میں ہوائیں چلنےسے سردی بڑھنے لگی،  اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے،جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 177، ڈیفنس میں 343، شملہ پہاڑی کے اطراف 273 ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شدیددھند کےباعث کُچھ ٹرینیں بھی تاخیرکا شکار ہیں، خیبرمیل، تیزگام، علامہ اقبال اور کراچی ایکسپریس تاخیر کاشکار ہے۔ دھند نے ہر  طرح کا سفری نظام متاثر کر رکھا ہے، ریلوے ہیں نہیں بلکہ دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز ہی نہیں جبکہ فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ کچھ تو منسوخ کی جا چکی ہیں۔ 

 پشاور اورگردو نواح میں دھندکاراج ہے،درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا۔ہوامیں نمی کا تناسب 98 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سسلسلہ جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں