بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات ، 8 فروری کے انتخابات پر گفتگو 

بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات ، 8 فروری کے انتخابات پر گفتگو 

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔  ملاقات میں پاکستان اور امریکا  کے تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈونلڈ بلوم اور بلاول بھٹو نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔بلاول بھٹو زرداری اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے ملاقات میں فرحت اللہ بابر، ناصر شاہ اور مراد علی شاہ موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کے آئندہ عام انتخابات پر گفتگو کی گئی ۔ 

مصنف کے بارے میں