نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، تاحیات نااہلی کے خاتمے پر مبارکباد

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، تاحیات نااہلی کے خاتمے پر مبارکباد

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف بھی موجود تھیں 

جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ 

https://twitter.com/pmln_org/status/1744369040661807232

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔جین میریٹ نے کہا کہ 8 فروری کو اجتماعیت کے حامل انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مختلف مقدمات سے بریت پر مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مبارک دی۔ 

مصنف کے بارے میں