گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی 

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی 

کراچی :گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں دسمبر2023 کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2787.10 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.67 فیصدکم ہے، نومبرمیں ملک میں کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2834.43 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2023 میں ڈھائی کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1328.77 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 2.41 فیصدکم ہے، نومبرمیں ملک میں ڈھائی کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1361.52 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبرمیں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 506.57 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.59 فیصدکم ہے،نومبرمیں ملک میں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت514.74 روپے ریکارڈکی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10روپےکی کمی کر دی گئی۔
قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق برانڈ گھی 486 روپے اور کوکنگ آئل 579 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر فوری ہو گا۔

مصنف کے بارے میں