اسلام آباد :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 93 پیسے کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
اس فیصلے کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا۔ تاہم یہ کمی لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہو گی۔
نیپرا کے اس اقدام سے گھریلو اور دیگر صارفین پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔