خبر:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر نے احتجاج کے نام پر ریاست کو یرغمال بنایا، شہداء کی یادگاریں جلائیں، اداروں پر حملے کیے اور قانون کے محافظوں کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ بےگناہ لوگوں اور املاک کو نقصان پہنچانا فتنہ نہیں تو پھر فتنہ کیا ہے؟۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست کسی کو بھی فتنہ و فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ فتنے پر قابو پانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ علماء اور عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ کسی بھی قسم کے فتنے کو مسترد کرنے میں علماء کا تعاون ضروری ہے۔