Get Alerts

 بھارت کشمیری قیادت کو خاموش کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

 بھارت کشمیری قیادت کو خاموش کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری لیڈر شپ کو خاموش کرنے میں مصروف ہے اور ہزاروں کشمیری رہنما بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے لیے سیاسی اور سماجی تعاون جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا اور پاک۔چین وزرائے خارجہ کے سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ٹیگز: