Get Alerts

پنجاب میں خواتین کو تعلیم و ہنر کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب میں خواتین کو تعلیم و ہنر کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور:لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین پنجاب کی ریڈ لائن ہیں اور انہیں تعلیم و ہنر کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ بچیوں کی بڑی تعداد اسکالر شپ پروگرام کے ذریعے تعلیم حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں خواتین خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحت، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ خواتین کی تعلیم و فلاح کے اقدامات مؤثر طور پر جاری رہیں۔

ٹیگز: