متنازع جے آئی ٹی کی رپورٹ عدلیہ کے فیصلہ پر اثر انداز ہو گی: مولانا فضل الرحمان

متنازع جے آئی ٹی کی رپورٹ عدلیہ کے فیصلہ پر اثر انداز ہو گی: مولانا فضل الرحمان

لاہور : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی متنازع ہو چکی ہے  اس کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کیا فیصلہ دے گی، عمران خان کے بیانات پر کیا  تبصرہ  کروں کچھ سمجھ نہیں آتا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاناما کیس کے حوالے سے کہا کہ جے آئی ٹی سے متعلق بہت سے سوالات سامنے آئے ہیں جن کے جوابات دینا ضروری ہے۔ جے آئی ٹی متنازع ہو چکی ہے اس کی رپورٹ عدلیہ کے فیصلے پر اثر انداز  ہو سکتی ہے۔

انہوں نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر کیا  تبصرہ کروں کچھ سمجھ نہیں آتا، کشمیر کمیٹی کی بجائے عمران خان  کو  پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹا دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف واضح ہے،  کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، برہان وانی کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا تھا جو  انتہائی قابل مذمت ہے۔



مصنف کے بارے میں