جمشید دستی کا سر مُنڈوا کر انوکھا احتجاج

جمشید دستی کا سر مُنڈوا کر انوکھا احتجاج
کیپشن: مہنگائی کے اس حالیہ طوفان کیخلاف پوری قوم ان کے کلب کی ممبر بنے، جمشید دستی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت ٹنڈ کرا لی۔بال منڈوانے کے بعد اپنے گنجے ساتھیوں سمیت جمشید دستی نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حالیہ طوفان نے عام آدمی کا بُرا حال کر کے رکھ دیا ہے۔ ہوشربا مہنگائی کے خلاف گنجا ہو کر پُر امن احتجاج کر رہے ہیں۔

سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے بہت وعدے کیے تھے مگر غریب سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جمشید دستی نے عوام سے اپیل بھی کی کہ مہنگائی کے اس حالیہ طوفان کے خلاف پوری قوم ان کے کلب کی ممبر بنے اور گنجا ہو کر احتجاج میں ان کا ساتھ دے۔