Get Alerts

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں رد وبدل کر دیا ہے۔ 

وفاقی حکومت کی جانب پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا ہے جس سے قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پٹرول پر سیلز ٹیکس 16.4 جبکہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد رہے گی اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 6.7 فیصد ہو گا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 0.2 فیصد ہو گا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔ 

واضح رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔