Get Alerts

خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاونسز میں اضافہ کر دیا

خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاونسز میں اضافہ کر دیا
کیپشن: خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاونسز میں اضافہ کر دیا
سورس: فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاونسز میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ 

اعلامیے کے مطابق نرسز اور پیرامیڈکس ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دیا گیا ہے جب کہ اساتذہ کو20 فیصد ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے گا۔ تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بنیادی تنخواہ کے برابر آئی ٹی الاؤنس گریڈ سترہ اور زائد گریڈ کے آئی ٹی افسران کو  ملے گا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل ادا کی جائیں۔

وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت خزانہ بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے اور اس نے ضروری تیاریاں کر لی ہیں۔