اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ روز کورونا سے اموات کی شرح صفر رہی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اگرچہ کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جبکہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔
COVID-19 Statistics 08 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 8, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,137
Positive Cases: 693
Positivity %: 3.28%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 165