امریکا کا یوکرین کونئے فوجی پیکیج میں کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کا اعلان

امریکا کا یوکرین کونئے فوجی پیکیج میں کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کا اعلان
سورس: File

واشنگٹن:  روس سے لڑائی کے لیے امریکا نے یوکرین کونئے فوجی پیکیج میں کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کاکہناہےکہ جوبائیڈن انتظامیہ نے کئی ماہ بحث کے بعد یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی کافیصلہ کیا جس کی صدر بائیڈن  نے منظوری بھی دے دی۔ 

بائیڈن نے اسے مشکل فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ اتحادیوں سے بھی بات کی تھی، یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہورہا ہے۔

امریکی انڈر سیکٹری آف ڈیفنس نے  پینٹاگون کی بریفنگ میں یوکرین کو کلسٹر اسلحہ بجھوانے کادفاع کرتے ہوئے  کہا کہ  کہا کہ کلسٹر بموں کے غیر ذمے دارانہ کو استعمال روکنے کے لیے یوکرین سے رابطے میں ہیں۔

ڈیموکریٹس نے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے بچوں اور عام شہریوں کو خطرات ہوں گے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر بائیدن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تباہ کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے ذخیرے کو بحفاظت تلف کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے پاک دنیا کے قریب لایا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا کہنا ہے کہ خطرناک کیمیائی مادے اس طرح تباہ کیے گئے کہ دوبارہ حاصل نہ کیے جاسکیں

مصنف کے بارے میں