Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ مارکیٹ میں آج بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد نظر آیا اور کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان برقرار رہا۔

مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 133,620 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا پایا گیا۔ یہ سطح پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔ گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام بھی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب انڈیکس 133,370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 284 روپے 2 پیسے پر آ گیا۔

ٹیگز: