Get Alerts

لیاری سانحہ متاثرین کے لیے بڑا اعلان، گورنر سندھ کا 80 گز پلاٹ دینے کا وعدہ

لیاری سانحہ متاثرین کے لیے بڑا اعلان، گورنر سندھ کا 80 گز پلاٹ دینے کا وعدہ

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے کے متاثرین کے لیے 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس متاثرین کو راشن اور روزگار بھی فراہم کرے گا، جبکہ سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ ادا کرکے متاثرہ خاندانوں کو رہائش فراہم کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گورنر نے کہا کہ ہیلپ لائن 1133 قائم کر دی گئی ہے تاکہ متاثرین براہ راست گورنر ہاؤس سے رابطہ کر سکیں۔

ٹیگز: