Get Alerts

5 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے والوں کے لیے خبردار، وزیر داخلہ کا سخت اعلان

5 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے والوں کے لیے خبردار، وزیر داخلہ کا سخت اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی، بھکاری مافیا اور جعلی ادویات کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والی ایجنٹ مافیا کی گرفتاری اور جعلی دوائیوں کے کاروبار کے خاتمے پر بھی زور دیا۔

ٹیگز: