Get Alerts

سندھ کابینہ کا اجلاس: پنشن اصلاحات، زرعی انکم ٹیکس رولز اور انسانی حقوق کی تحقیقات کی منظوری

سندھ کابینہ کا اجلاس: پنشن اصلاحات، زرعی انکم ٹیکس رولز اور انسانی حقوق کی تحقیقات کی منظوری

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں پنشن اصلاحات کی منظوری دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا۔ اجلاس میں کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دی، جس کے تحت زمینداروں کو سندھ ریونیو بورڈ کے ساتھ رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ ساتھ ہی، ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ٹیگز: