کراچی : ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,286 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3,325 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجوہات میں عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی قیمتیں، روپے کی قدر میں کمی اور سرمایہ کاروں کا سونے کی طرف رجحان شامل ہیں۔