Get Alerts

راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کا افتتاح، مریم نواز کا صاف پانی کے منصوبوں کا اعلان

راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کا افتتاح، مریم نواز کا صاف پانی کے منصوبوں کا اعلان

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال سے رکی ہوئی سڑکیں ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں مریم نواز نے پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرنے اور مری سمیت مختلف علاقوں میں فراہمیٔ آب کے مسائل حل کرنے کا اعلان کیا۔

فلائی اوور اور انڈر پاس پر 8 ارب 77 کروڑ روپے لاگت آئی، جن سے یومیہ تقریباً 3 لاکھ گاڑیاں مستفید ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر تعمیرات و مواصلات کی ٹیم، صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو شاباش دی

مزید برآں، انہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی، اسکولوں کی ری ویمپنگ اور شہر کی بیوٹی فکیشن کے منصوبوں کی بھی نگرانی کا اعلان کیا۔

ٹیگز: