Get Alerts

عمران خان نے تمام کارکنان کو تحریک پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے: علیمہ خان

عمران خان نے تمام کارکنان کو تحریک پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے: علیمہ خان

راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے تمام کارکنان کو تحریک پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی تحریک میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں اور امریکہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملات اٹھائیں گے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے متحد ہوں اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، وہ اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جائیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کی بات نہیں کی اور اب صرف تحریک ہی ایک مؤثر راستہ ہے۔ تحریک کی قیادت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی۔

ٹیگز: