سری لنکا نے دفاعی چیمپئین کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

لندن: چیپمئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئین بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سری لنکا نے دفاعی چیمپئین کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

لندن: چیپمئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئین بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت کی جانب سے سری لنکن ٹیم کو 50 اوورز میں 322 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے انہوں نے 49 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے آج ہونے والے ایک اہم میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر بھارتی ٹیم کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے گئے،بھارتی اوپنر روہت شرما اور شیکھر دھاون نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کی اور 138 رنز کا بہترین آغاز فراہم کر کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔روہت 78 رنز بنانے کے بعد لاستھ ملنگا کی وکٹ بنے لیکن بھارت کو اس وقت دھچکا لگا جب ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ یوراج سنگھ کی اننگز بھی سات رنز تک محدود رہی۔ البتہ دوسرے اینڈ سے دھاون نے شاندار بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور دھونی کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے۔وہ 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلے کے بعد پویلین لوٹے جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی نے جارحانہ بیٹگ کا بیڑا اٹھایا اور ان کے 63 رنز کی بدولت انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 321 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔
ہدف کے تعاقب میں نروشن ڈکویلا صرف سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد دھنچکا گناتھیلاکا اور کشال مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب گناتھیلاکا 76 رنز کی شانداری باری کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ سری لنکا کی پیش قدمی کو اس وقت دھچکا لگا جب مینڈس بھی غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن ا?و¿ٹ ہو گئے۔اس کے بعد اینجلو میتھیوز اور کشال پریرا نے عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری کی لیکن 47 رنز بنانے والے پریرا کریمپس پڑنے کے سبب ریتائرڈ ہٹ ہو گئے۔میتھیوز کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے اسیلا گونارتنے کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 96 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد بھارت کے خلاف میچ سری لنکا کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔