ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

کارڈف :ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، میزبان انگلینڈ کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا اور افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

عالمی کپ کے لئے دس ٹیموں کے درمیان انگلینڈ میں مقابلے جاری ہیں، پہلے میچ میں کارڈف میں سہ پہر ڈھائی بجے میزبان انگلینڈ کا بنگلہ دیش سے ٹاکرا ہوگا۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

ٹاؤنٹن میں افغانستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہے، یہ میچ شام ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔ افغان ٹیم ابتدائی دونوں میچ ہارچکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں اور دوسرے میں بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے دھول چٹائی تھی۔