Get Alerts

وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسلام آباد:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

وزارت ریلوے نے بتایا ہے کہ شیخ رشید ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔