عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر ، کئی ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئیں

عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر ، کئی ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئیں
سورس: file photo

لندن  ،انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سی این این سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے سے فنانشل ٹائمز، انڈیپینڈنٹ ،نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور بلوم برگ کی نیوز ویب سائٹس سمیت متعدد ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی ہیں ۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق  برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا جبکہ ایمازون کی ویب سائٹ تک رسائی میں بھی مشکل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔