آسٹریا ، زیر زمین چلنے والی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی

آسٹریا ، زیر زمین چلنے والی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی

ہیمبرگ:آسٹریا میں کیبل ٹوٹنے سے زیر زمین چلنے والی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین مسافروں کو لے کر ہیمبرگ اور ایمسٹرڈیم کی طرف جارہی تھی کہ آسٹریا میں کیبل ٹوٹنے سے زیر زمین چلنے والی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آسٹریا کے شہر انسبرک کے قریب ایک سرنگ سے گزر رہی تھی اس کی اوور ہیڈ تار ٹوٹ گئی جس سے ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کو ریسکیو کرنے کا عمل شروع کیا گیا اور 200 کے قریب مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال لیا گیا۔اس حادثے میں 45 مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مصنف کے بارے میں