علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار

علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار

پشاور: علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار ہوگئے ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پشاور سینٹرل جیل کے باہر مردان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیاہے۔ علی محمد خان کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔مردان پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے  ایم پی او تھری  کالعدم قرار دے کر علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ واضح رہےکہ علی محمد خان کو اس سے قبل  بھی رہا کیا گیا تھا اور اس کے فوری بعد گرفتار کرلئے گئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں