Get Alerts

منی پور میں نسلی کشیدگی شدت اختیار کر گئی، کرفیو اور انٹرنیٹ بند

منی پور میں نسلی کشیدگی شدت اختیار کر گئی، کرفیو اور انٹرنیٹ بند

منی پور:بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے۔ انتہا پسند ہندو تنظیم ارمبائی تنگول کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس چوکی پر حملے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد متعدد اضلاع میں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق امپھال ویسٹ، بشنوپور سمیت پانچ اضلاع میں حالات قابو سے باہر ہونے پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ ریاستی وزارت داخلہ نے پانچ روز کیلئے انٹرنیٹ و موبائل ڈیٹا بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منی پور میں ہندو میتئی اور عیسائی کوکی برادریوں کے درمیان پرانی نسلی کشیدگی جاری ہے، اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ مقامی سیاستدان ذاتی مفاد کیلئے ان تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔

ٹیگز: