Get Alerts

مودی سرکار پر ناکامی کے الزامات : بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں،، کرفیو نافذ ، انٹرنیٹ بند

مودی سرکار پر ناکامی کے الزامات : بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں،، کرفیو نافذ ، انٹرنیٹ بند

نئی دہلی : بھارتی ریاست منی پور میں حالات ایک بار پھر بے قابو ہو گئے ہیں۔ نسلی کشیدگی اور عوامی مظاہروں کے باعث حکومت نے کرفیو نافذ کر کے موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز پانچ دن کے لیے بند کر دی ہیں۔ یہ اقدامات ریاست کے دارالحکومت امپھل سمیت پانچ اضلاع میں کیے گئے ہیں۔

صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، ایک بس کو نذرِ آتش کر دیا گیا، اور مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں۔ مختلف علاقوں میں ٹائروں کو آگ لگا کر راستے بند کر دیے گئے۔

پولیس نے مظاہروں کی قیادت کرنے والے گروپ "ارمبائی ٹینگول" کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے وادی میں 10 دن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ منی پور میں مییتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان دو سال سے جاری نسلی تنازعے میں اب تک سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ تنازع زمین کے مالکانہ حقوق اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ جیسے حساس معاملات پر پیدا ہوا، جس نے ریاست کو خانہ جنگی جیسے حالات کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مودی حکومت پر جانبداری اور بے عملی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مرکز نے صورتحال کو سنبھالنے میں مکمل ناکامی دکھائی ہے، جس کے باعث حالات دن بدن مزید بگڑ رہے ہیں۔

ٹیگز: