Get Alerts

پاکستان میں پہلی بار جدید 'ای بائیکس رینٹل سروس' متعارف کرانے کا فیصلہ، لاہور میں 10 ہزار بائیکس چلیں گی

پاکستان میں پہلی بار جدید 'ای بائیکس رینٹل سروس' متعارف کرانے کا فیصلہ، لاہور میں 10 ہزار بائیکس چلیں گی

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شہریوں کو سستی اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے 'ای بائیکس رینٹل سروس' متعارف کرانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10 ہزار ای بائیکس چلائی جائیں گی اور شہر کے مختلف حصوں میں 300 ڈاکنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ اس جدید سروس کی بدولت شہری اہم رہائشی و کمرشل علاقوں سے اپنے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنز تک انتہائی آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ منصوبہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے خاتمے کے لیے بھی انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ سڑکوں پر 10 ہزار الیکٹرک بائیکس آنے سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ شہر میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن کے اخراج میں واضع کمی متوقع ہے۔

ٹیگز: