Get Alerts

نوجوانوں کا 'گودی میڈیا' کے خلاف شدید احتجاج، بھارتی فوج میں مبینہ کرپشن پر اہلکار کا ویڈیو بیان وائرل

نوجوانوں کا 'گودی میڈیا' کے خلاف شدید احتجاج، بھارتی فوج میں مبینہ کرپشن پر اہلکار کا ویڈیو بیان وائرل

نئی دہلی: بھارت میں مقتدر جماعت کے احتجاجی مظاہرے کے دوران مقامی نوجوانوں نے بھارتی میڈیا کے  'گودی میڈیا' کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان پر جانبداری اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ میڈیا کا ایک بڑا حصہ عوامی مسائل اور نوجوانوں کے روزگار جیسے سنجیدہ موضوعات کو چھوڑ کر سیاسی جماعتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ نوجوانوں نے میڈیا نمائندوں کو کوریج سے روکتے ہوئے ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور انہیں 'عوام دشمن' قرار دیا۔
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک مبینہ بیان میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ریاستی ادارے کے اندر بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور سیاست زدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اہلکار کاکہنا تھاکہ   "مجھے اس بات کا انتہائی افسوس ہے کہ اب بھارتی فوج بھی سیاست کی نذر ہو چکی ہے۔ کرپشن کا کینسر سیکیورٹی اداروں کے اندر تک پھیل چکا ہے، جس سے پیشہ ورانہ ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بھارت میں فوجی جوانوں کی جانب سے ناقص خوراک، اعلیٰ افسران کے رویے اور نئی بھرتی پالیسیوں (جیسے اگنی پتھ سکیم) کے خلاف شدید تحفظات سامنے آتے رہے ہیں، جس نے اب ایک نئی سیاسی اور عوامی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

ٹیگز: