Get Alerts

آزادکشمیر میں حقوق کے نام پر شرپسند ٹولہ انتشار پھیلا رہا ہے، حافظ طاہر اشرفی

آزادکشمیر میں حقوق کے نام پر شرپسند ٹولہ انتشار پھیلا رہا ہے، حافظ طاہر اشرفی

لاہور: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں حقوق کے نام پر ایک شرپسند ٹولہ انتشار پھیلا رہا ہے اور احتجاج کی آڑ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی گروہ یا جماعت کو فساد برپا کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے مذہبی اور قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاطاقت اور تشدد کے ذریعے اپنے نظریات یا مطالبات دوسروں پر مسلط کرنا نہ صرف شریعت کے خلاف ہے بلکہ یہ ایک سنگین قومی جرم بھی ہے۔

ٹیگز: