Get Alerts

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 94 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 785 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 297 ڈالر پر آگیا ہے۔
 
 

ٹیگز: