’اپنے والد کی بات سنو اور زیادہ ہوشیار مت بنو‘:سلمان خان

’اپنے والد کی بات سنو اور زیادہ ہوشیار مت بنو‘:سلمان خان

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے جونئیر ورن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون یعنی اپنے والد کی بات کو غور سے سنیں او زیادہ ہوشیار بننے کی کوشش نہ کریں ۔

سلمان نے یہ مشورہ ورن کو نئی آنے والی فلم ’جڑواں ٹو‘ کے لیے دیا جس میں ورن ٹپوری کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔یہ فلم سلمان کی فلم ’جڑواں ‘ کا سکیوئیل ہے جو 1997میں ریلیز ہوئی جس میں سلمان نے دہرا کردادر کیا تھا ۔

اس نئی آنے والی فلم میں اداکارہ رمبھا کے علاوہ ’جڑواں‘ کے تقریبا تمام اداکاروں کو دیکھا جا سکے گا۔