آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری، مزید 10شرپسند مارے گئے

آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری، مزید 10شرپسند مارے گئے

صوابی: امن دشمنوں کیخلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے۔ صوابی میں دہشت گردوں کیخلاف دوسرے روز 
فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10شرپسند مارے گئے جس سے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 15 ہو گئی۔

صوابی آپریشن میں شہید کیپٹن جنید ارشد  کو آبائی گاؤں حسام رسول پور کھاریاں میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 
ادھر پشاور میں پشتخرہ چوک سے سی ٹی ڈی نے دہشتگرد عمل گل کو گرفتار کر لیاجبکہ ایف سی نے دالبندین کے سرحدی علاقے پوستی سے زیر زمین اسلحہ برآمد کیا۔
راول پنڈی کے علاقے ڈومیلی سے بھکاری کے روپ میں دہشت گردپکڑا گیا، 5 کلو بارود ،چاقو ،ڈیٹونیٹر اور تاریں برآمدہوئیں۔

مصنف کے بارے میں